امریکہ کا افغان تارکین وطن کو پاکستان کے راستے واپس بھیجنے کا منصوبہ: رپورٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایسے تارکین وطن کو پاکستان کے راستے واپس بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جنہیں امریکہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کو حاصل ہونے والی عدالتی دستاویزات کے مطابق انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ان افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ملک بدر کیے جانے والے افغان شہریوں کو طالبان کی انتقامی…