پاکستان سمیت 18 ممالک کی غزہ میں اسرائیلی حملوں اور طبی مرکز پر بمباری کی مذمت
پاکستان سمیت 18 ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ کے شہر خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں مریضوں اور طبی عملے کے ارکان جان سے گئے، جو بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے ہفتے کو جاری کیے گئے مشترکہ بیان پر پاکستان، مصر، سعودی عرب، ترکی، اردن، قطر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، فلسطین، الجزائر، موریطانیہ، سوڈان، لیبیا، جبوتی، صومالیہ، لبنان اور عمان کے وزرائے خارجہ کے نام…