2070 تک پاکستان دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک ہو گا: سروے
امریکہ کے پیو ریسرچ سینٹر کی بدھ کو جاری کردہ تفصیلی پیش گوئی کے مطابق 2035 تک اسلام کے مسیحیت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جانے کا امکان ہے اور اگر حالیہ رجحانات جاری رہے تو 2070 تک پاکستان دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک ہو گا۔ مذہبی آبادی کے بارے میں 25 سال سے مستند رپورٹیں جاری کرنے والے پیو ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ اسلام اور مسیحیت دونوں پھیل رہے ہیں، لیکن اسلام بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ادارے کے مطابق اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے ہاں…