اٹلی میں بم کی دھمکیوں پر 300 سکول خالی، شمالی آئرلینڈ میں بھی الرٹ
یورپی ملک اٹلی میں بدھ کو بم کی دھمکیوں کے بعد کم از کم 300 سکول خالی کرا لیے گئے جبکہ شمالی آئرلینڈ کے بھی متعدد سکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں۔ تاہم حکام کے مطابق ان دھمکیوں کے حقیقی ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ یہ واقعات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب یورپ میں نام نہاد ’ہائبرڈ جنگ‘ سے متعلق خطرات پر تشویش بڑھ رہی ہے۔ حالیہ عرصے میں سپر مارکیٹوں، بلڈ بینکوں، فضائی ٹریفک اور ٹیلی ویژن نشریاتی اداروں کو بھی اس نوعیت کے خطرات کا سامنا رہا ہے۔ اٹلی کے وزیر تعلیم جوزیپے…